اسلام آباد ،27اشتہاریوں سمیت 44جرائم پیشہ افراد گرفتار

اسلام آباد ،27اشتہاریوں سمیت 44جرائم پیشہ افراد گرفتار

ملزمان کے قبضہ سے 1,615گرام ہیروئن،535گرام آئس،43 بوتلیں شراب،اسلحہ برآمد راولپنڈی میں سماج دشمن عناصر کیخلاف کارروائیاں، اشتہاریوں سمیت 20 ملزمان گرفتار

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث 27 مجرمان اشتہاریوں سمیت 44جرائم پیشہ افراد گرفتارکر لیے ، ملزمان کے قبضہ سے منشیات اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد،ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے ۔اس سلسلے میں اسلام آباد پولیس کے مختلف تھانہ جات کی ٹیموں نے منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث 17ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 1,615گرام ہیروئن ،535گرام آئس،43بوتلیں شراب،ایک کلاشنکوف ،ایک گن اور مختلف بور کے سات عدد پستول معہ ایمونیشن برآمد کرلئے ۔   ادھر راولپنڈی پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے اشتہاری مجرمان سمیت 20 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ، منشیات، شراب اور آتش بازی کا سامان برآمد کر لیا۔ منگل کو پولیس ترجمان کے مطابق گنجمنڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے آتش بازی کا سامان لے جانے والے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے 120 شوٹر باکس، 20 باکس 100 شاٹس، 4 عدد 25 شاٹس، 6 بڑے گولے اور دیگر آتش بازی کا سامان برآمد ہوا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں