ہمایوں خان سے پی پی ڈی آئی خان کے وفد کی ملاقات ،سیاسی صورتحال پر گفتگو

 ہمایوں خان سے پی پی ڈی آئی خان کے  وفد کی ملاقات ،سیاسی صورتحال پر گفتگو

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل ہمایو ں خان سے پی پی ڈسٹرکٹ ڈی آئی خان کے رہنماؤں نے ملاقات کی۔

وفد میں سجاد شیرازی، ابنِ امین خان سمیت دیگر عہدیدار شامل تھے ، ملکی و صوبائی سیاسی صورتحال، پارٹی امور اور تنظیمی معاملات پر گفتگو کی گئی۔ پارٹی کو مزید مستحکم کرنے ، کارکنوں کو متحرک بنانے اور تنظیمی سرگرمیوں میں تیزی لانے کے لیے مؤثر حکمتِ عملی غور کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں