چیئرمین سینیٹ کا اعجاز جاکھرانی کے بیٹے کی وفات پر اظہار تعزیت

چیئرمین سینیٹ کا اعجاز جاکھرانی  کے بیٹے کی وفات پر اظہار تعزیت

اسلام آباد:(اپنے رپورٹرسے )چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی رکنِ قومی اسمبلی اعجاز حسین جاکھرانی کے نوجوان صاحبزادے کے انتقال پر اظہارِ تعزیت اور فاتحہ خوانی کے لیے پارلیمنٹ لاجز میں ان کی رہائش گاہ گئے ۔

چیئرمین سینیٹ نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ ادھر نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے بھی اعجاز حسین جاکھرانی سے ان کے نوجوان بیٹے کے انتقال پر افسوس اظہار کیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں