مویشی منڈیوں کی فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے،ڈی آئی جی

مویشی منڈیوں کی فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے،ڈی آئی جی

جرائم پیشہ عناصر کیخلاف مؤثر اور بلاامتیاز کارروائیاں عمل میں لائی جائیں

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس جواد طارق کی زیرِ صدارت مویشی منڈیوں کی سکیورٹی اور جرائم کے انسداد سے متعلق اجلاس ہوا۔ ڈی آئی جی نے تمام افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ مویشی منڈیوں کی فول پروف سکیورٹی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر اور بلاامتیاز کارروائیاں عمل میں لائی جائیں۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ خود مویشی منڈیوں کا دورہ کریں، سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیں اور شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں۔ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مکمل رابطے اور تعاون کے ذریعے غیر قانونی مویشی منڈیوں کے خلاف سخت قانونی کارروائیاں کی جائیں، جبکہ شہریوں کو ہدایت کی جائے کہ وہ اپنی گاڑیاں صرف مختص کردہ پارکنگ ایریاز میں کھڑی کریں تاکہ ٹریفک کی روانی برقرار رہے اور آمدورفت میں کسی قسم کی دشواری پیش نہ آئے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں