راولپنڈی ،موٹر سائیکل چوری اور دیگر وارداتوں میں ملوث 4افراد گرفتار
راولپنڈی( خبر نگار) صدر واہ پولیس نے چوری و نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث دو رکنی گینگ کوگرفتار کر لیا۔۔۔
زیر حراست گینگ سے مسروقہ رقم 70 ہزار روپے ، 2موبائل فون،پانی کی موٹر، پنکھا،ٹینکی ٹاپے اور دیگر سامان برآمد ہوا، کلرسیداں پولیس نے موٹر سائیکل چوری اور دیگر چوری و نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث 2 رکنی گینگ کوگرفتار کر لیا، زیر حراست گینگ سے مسروقہ موٹر سائیکل، 7موبائل فون و رقم 60 ہزار 500 روپے اور کٹر برآمد ہوا ۔