اسلام آباد ، مختلف سیکٹرز میں قائم کچی آبادیاں خالی کرانیکا فیصلہ

اسلام آباد ، مختلف سیکٹرز میں قائم کچی آبادیاں خالی کرانیکا فیصلہ

سیکٹر جی سیون، آئی نائن اور مہرآبادی کے علا قے خالی کرانے کا پلان تیار مشترکہ آپریشنل فریم ورک منظوری کیلئے وزارتِ داخلہ کو ارسال کر دیا گیا

 اسلام آباد(آئی این پی ) اسلام آباد میں تجاوزات کیخلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کافیصلہ کرلیا گیا ، پہلے مرحلے میں شہر کے مختلف سیکٹرز میں قائم کچی آبادیاں خالی کرائی جائیں گی۔ انتظامیہ نے بڑے آپریشن کی تیاریاں مکمل کرلیں۔ سی ڈی اے ، ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے تیار کردہ مشترکہ آپریشنل فریم ورک منظوری کے لیے وزارتِ داخلہ کو ارسال کر دیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق گرینڈ آپریشن کی حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے سکیور ٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے جائیں گے ، آپریشن میں سی ڈی اے انفورسمنٹ عملہ ، اسلام آباد پولیس ، ایف سی اور رینجرز کے دستے بھی حصہ لیں گے ۔سیکٹر جی سیون کی کچی آبادیاں، سیکٹر آئی نائن کی کچی آبادیاں اور مہرآبادی کے علاقوں کو خالی کرانے کا پلان تیار کرلیا گیا ہے ۔ رواں ہفتے سے تمام غیر قانونی قابضین کو باقاعدہ نوٹسز بھیجے جا ئیں گے ،تمام قابضین کو ایک ماہ کی حتمی مہلت دی جائے گی جس کے بعد ہیوی مشینری کے ذریعے تمام غیر قانونی سٹرکچرز کو مسمار کر دیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں