ڈی سی مری کا دورہ مویشی منڈی سکیورٹی بہتر بنانے کی ہدایت
راولپنڈی(نیوزرپورٹر)ڈپٹی کمشنر مری عمر اویس کیانی اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کامران صغیر نے احاطہ نور خان مویشی منڈی کا دورہ کیا۔
انہوں نے عیدالاضحیٰ کے پیش نظر کیے گئے انتظامات، صفائی ستھرائی، سکیورٹی اور شہری سہولیات کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ مویشی منڈی میں آنے والے شہریوں، خریداروں اور بیوپاریوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے ، صفائی کے نظام کو مزید مؤثر، منظم اور فعال بنایا جائے اور ے فول پروف سکیورٹی انتظامات یقینی بنائے جائیں۔ ادھر ڈپٹی کمشنر مری کی ہدایت پر مری واسا نے مال روڈ سمیت شہر کے دیگر اہم حساس اور سیاحتی مقامات پر مین ہول پر ڈھکن لگانے کا کام شروع کردیاہے ۔