2800 لٹر خراب دودھ تلف ملزم کو 50 ہزار جرمانہ
راولپنڈی (نیوزرپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے 2800 لٹرمضرصحت دودھ تلف کر کے سپلائی والی گاڑی کے مالک کو 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا ۔۔۔
ترجمان کے مطابق موٹروے ٹول پلازہ پر ناکہ بندی کے دوران ایک دودھ بردار گاڑی میں موجود 5 ہزار لٹر دودھ کی جدید ٹیسٹنگ آلات کے ذریعے جانچ پڑتال کی گئی،معائنے کے دوران دودھ کے ناقص اور غیر معیاری ہونے کا انکشاف ہوا جس کے بعد ناقص دودھ کو موقع پر ہی تلف کر دیا گیا۔