راول جھیل میں بے تحاشا کچرا،عوامی صحت کیلئے خطرہ قرار
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاک ای پی اے نے عالمی یومِ ماحولیات کے سلسلے میں راول جھیل پر صفائی مہم کے۔۔۔
دوران بڑی مقدار میں پلاسٹک کچرے ، استعمال شدہ سرنجوں اورہسپتال کے خطرناک فضلے کی موجودگی کا انکشاف کیا ہے ، جسے ماہرین نے ماحول اور عوامی صحت کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا ہے ۔صفائی مہم پاک ای پی اے ، نیسلے پاکستان اور محکمہ سمال ڈیمز پنجاب کے اشتراک سے منعقد کی گئی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پاک ای پی اے نے کہا کہ راول جھیل میں بے تحاشا کچرے کی موجودگی قدرتی وسائل اور آبی حیات کے لیے خطرہ بن رہی ہے ۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ صفائی و تحفظِ ماحول کی سرگرمیوں میں مستقل بنیادوں پر حصہ لیں۔