محرم الحرام کے ایام میں واٹر سپلائی کی 24 گھنٹے فراہمی کو یقینی بنایا جائے ،ڈپٹی کمشنر خوشاب
خوشاب(نمائندہ دُنیا)ضلع خوشاب میں عشرہ محرم الحرام کے دوران امن و امان اور صحت و صفائی کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر کی زیر صدارت منعقد ہوا۔
جس میں اے ڈی سی جی خوشاب غزالہ کنول ،اے سی خوشاب چوہدری ضیااﷲ ایم ڈی واسا عمران علی باجوہ ،ڈسٹرکٹ انچارج ستھرا پنجاب صائم وارث، ڈسٹرکٹ انچارج ریسکیو 1122 علی حسین ، و دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔اے سی نوشہرہ،قائدہ آباد،نور پور نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر کو محکمہ واسا،ستھرا پنجاب ، ڈسٹرکٹ انچارج ریسکیو 1122 ، ویگر محکموں کے افسران نے محرم الحرام کے موقع پر انتظامات اور تیاریوں کے حوالے بریف کیاڈپٹی کمشنر خوشاب نے محکمہ واسا،ایم سی ،ستھراپنجاب کے افسران کو ہدایت کی کہ محرم الحرام کے دوران امام بارگاہوں ،جلوسوں کے روٹس،مجالس کے مقامات ،بازاروں ، ودیگرایریازمیں صفائی ستھرائی،نکاسی آب کے بہترین انتظامات کیے جائیں