کارڈیالوجی کے لیے جدید ایکو مشین کی فراہمی اہم پیشرفت قرار

 کارڈیالوجی کے لیے جدید ایکو مشین کی فراہمی اہم پیشرفت قرار

کارڈیالوجی کے لیے جدید ایکو مشین کی فراہمی اہم پیشرفت قرار مشین کی بدولت دل کے مریضوں کے ٹیسٹ مزید بہتر اور جدید انداز میں ہو سکیں گے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا کے شعبہ کارڈیالوجی کے لیے جدید ایکو مشین ’’Aplio 300‘‘ کی فراہمی ایک اہم پیش رفت قرار دی جا رہی ہے ۔ اس جدید مشین کی فراہمی پر شعبہ کارڈیالوجی کے ڈاکٹرز اور عملہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پرنسپل سرگودھا میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر وارث فاروقہ اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد سہیل خواجہ کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے ۔شعبہ کارڈیالوجی کے مطابق جدید ایکو مشین کی بدولت دل کے مریضوں کے ٹیسٹ مزید بہتر، تیز اور جدید انداز میں ممکن ہو سکیں گے ، جس سے مریضوں کو علاج معالجے کی معیاری سہولیات میسر آئیں گی۔اس موقع پر ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ پروفیسر ڈاکٹر وارث فاروقہ اور ایم ایس ڈاکٹر محمد سہیل خواجہ کی انتھک محنت،بہترین انتظامی صلاحیتوں اور خصوصی کاوشوں کے باعث ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کا اضافہ ہو رہا ہے ، جس سے نہ صرف سرگودھا بلکہ گردونواح کے مریض بھی مستفید ہوں گے ۔شعبہ کارڈیالوجی کے ڈاکٹرز نے اس جدید مشین کی فراہمی پر انتظامیہ کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی اسی طرح طبی سہولیات میں بہتری کا سلسلہ جاری رہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں