آر پی او کی کھلی کچہری میں آنے والے شہریوں سے ملاقات
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) آر پی او محمدشہزاد آصف خان نے کھلی کچہری میں آنے والے شہریوں سے ملاقات کی ۔
ان سے فردا فردا مسائل دریافت کیے اور متعلقہ افسران کو ان کے فوری حل کے لیے احکامات جاری کیے ۔ آر پی او آفس میں کھلی کچہری کے انعقاد روزانہ کی بنیاد پر کیا جاتا ہے جس میں کوئی بھی شہری براہ راست ملاقات کر کے اپنا مسئلہ بیان کر سکتا ہے ۔