مری سے لاک ڈاؤن کا خاتمہ، وزیر اعلیٰ کو خط لکھ دیا،بلال یامین

  مری سے لاک ڈاؤن کا خاتمہ، وزیر اعلیٰ کو خط لکھ دیا،بلال یامین

آئندہ سال مری ، کوٹلی ستیاں میں 17ارب سے چیئر لفٹ لگے گی، پریس کانفرنس

  راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار،خبرنگار) پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 6 سے منتخب رکن اسمبلی بلال یامین ستی نے کہا ہے کہ آئندہ سال میں مری اور کوٹلی ستیاں میں 17 ارب روپے کی مالیت سے چیئر لفٹ لگے گی، کوٹلی ستیاں میں تین ارب روپے مالیت کا پاکستان کا پہلا گلاس برج (شیشے کا پل) منظوری کے آخری مراحل میں ہے ۔ ضلع مری سے لاک ڈاؤن کے خاتمہ کے لئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو خط لکھ دیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز راولپنڈی کینٹ میں پریس کانفرنس میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ کوٹلی ستیاں اور مری کے جنگلات میں آتشزدگی کو انتظامیہ ہینڈل نہیں کرسکی، آتشزدگی کی بڑی وجہ فاریسٹ ڈویژن گزارہ کی نااہلی ہے ۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور سینئر صوبائی وزیر سے مطالبہ کیا کہ گزارہ کو ختم کرکے انتظام فاریسٹ ڈویژن کو دیا جائے ،انہوں نے کہا لاک ڈاؤن سے مقامی معیشت تباہی ہو رہی ہے ،سیاح کشمیر اور دوسرے علاقوں کو جا رہے ہیں۔، امید ہے وزیر اعلیٰ پنجاب ہماری گزارش پر فوری فیصلہ کریں گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں