بھارت کا چناب پرسرنگ کا منصوبہ آبی جارحیت :خالد مسعود

بھارت کا چناب پرسرنگ کا منصوبہ آبی جارحیت :خالد مسعود

لاہور (سیاسی نمائندہ)مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے دریائے چناب پرسرنگ بنانے کا منصوبہ بھارتی آبی جارحیت کی واضح مثال ہے۔

 بھارت ہٹ دھرمی سے باز نہیں آ رہا، پاکستان کو پانیوں کے تحفظ کے لئے مضبوط مؤقف اختیار کرنا ہو گا، بھارتی آبی جارحیت کے خلاف عالمی سطح پر بھی آواز اٹھائی جائے ،خالد مسعود سندھو کا کہنا تھا کہ مودی سرکار نے بین الاقوامی قوانین کو پاؤں تلے روندتے ہوئے سندھ طاس معاہدہ کی معطلی کا فیصلہ کیا اب بھارت نے دریائے چناب پر ایک اور متنازعہ منصوبے پر کام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں