ڈی آئی جی اسلام آباد کی محرم میں سکیورٹی سخت کرنیکی ہدایت
اسلام آباد( اپنے رپورٹر سے ) ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق کی زیر صدارت محرم الحرام میں سکیورٹی کے حوالے سے اعلیٰ سطح اجلاس ہوا۔۔
جس میں تمام افسران کو خصوصی ٹاسک سونپ دئیے گئے اورانہیں سکیورٹی انتظامات سخت اور جامع سکیورٹی پلان پر عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے ۔انہوں نے کہا امام بارگاہوں کے منتظمین اور امن کمیٹیوں کے ساتھ رابطے مضبوط بنائیں۔، جلوسوں کے روٹس کا تفصیلی جائزہ لیا جائے ، راستوں میں جھاڑیوں اور خود رو پودوں کی صفائی یقینی بنائی جائے ۔ شہر کے داخلی و خارجی راستوں، امام بارگاہوں اور عبادتگاہوں پر مؤثر چیکنگ یقینی بنائی جائے ۔شہر بھر میں سرویلنس، مانیٹرنگ اور سکیورٹی نگرانی کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جا ئے ۔ مجالس اور جلوسوں میں شریک عزاداروں کی میٹل ڈیٹیکٹرز کے ذریعے مکمل چیکنگ یقینی بنانے کیلئے اقدامات کیے جا ئیں ۔