ماحول کے تحفظ کیلئے ہر فرد کو کردار ادا کرنا ہو گا ،چیئرمین سینیٹ

 ماحول کے تحفظ کیلئے ہر فرد کو کردار  ادا کرنا ہو گا ،چیئرمین سینیٹ

اسلام آباد(دنیا رپورٹ ) چیئرمین سینیٹ ، سید یوسف رضا گیلانی نے عالمی یومِ ماحولیات پر اپنے پیغام میں کہا ماحول کے تحفظ کیلئے ہر فرد کو کردار ادا کرنا ہو گا ،۔۔

 آنیوالی نسلوں کو محفوظ ، پائیدار ماحول دینے کیلئے مل کر کام کرنیکی ضر ورت ہے ، ماحولیاتی آلودگی، موسمیاتی تبدیلی، جنگلات کی کٹائی، پانی کی قلت اور حیاتیاتی تنوع میں کمی نہ صرف ماحولیاتی نظام بلکہ پائیدار ترقی، عوامی صحت، غذائی تحفظ اور اقتصادی استحکام کے لیے بھی سنگین خطرات پیدا کر رہے ہیں۔  ماحول کا تحفظ ایک مشترکہ ذمہ داری ہے جس کے لیے حکومت، اداروں اور ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں