گندم خریداری مہم میں تیزی لائی جا ئے ،ڈپٹی کمشنر
میانوالی (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر اسد عباس مگسی کی زیر صدارت گند م خریداری مہم کا جائزہ اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریو نیو محمد شاہد کھو کھر، اسسٹنٹ کمشنر پپلاں ظفرا قبال، ایس ڈی او پیرا ملک جمشید گلزار، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر رضوان گورائیہ، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع ملک غلا م حُر کے علا وہ دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس سے ڈپٹی کمشنر نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ گندم خریداری مہم میں تیزی لائی جا ئے اورحکو متی اہداف کی تکمیل کو سو فیصد مکمل یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ گندم کی غیر قانونی طور پر ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ کر نیوالے عناصر کے خلاف سخت قانو نی کاروائی عمل میں لائی جا ئے ۔انہوں نے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر اور ایس ڈی او پیرا کو ہدایت کی کہ فلور ملوں، آڑھتیوں کے گندم کے سٹاک کی باقاعدگی سے انسپکشن کی جائے اورگندم کے سٹاک کی ڈیکلیئریشن نہ کرنے والے عناصر کے خلاف سخت قانو نی کاروائی عمل میں لائی جا ئے ۔