سروس ڈیلیوری سنٹرز میں سہولیات کی فراہمی یقینی نہ بنانے پر سخت ایکشن لیا جائے گا ،) کمشنر

سروس ڈیلیوری سنٹرز میں سہولیات  کی فراہمی یقینی نہ بنانے پر سخت  ایکشن لیا جائے گا ،) کمشنر

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کمشنر سرگودہا ڈویژن حافظ شوکت علی نے ریونیو افسران پر واضح کیا ہے کہ ریونیوسے متعلق زیرالتوا کورٹ کیسز اور دیگر امور جلد ازجلدنمٹانے کے ساتھ سروس ڈیلیوری سنٹرز پر سائلین کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی یقینی نہ بنانے پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔۔۔

کمشنر نے افسران کو تمام مدات میں مقررہ اہداف مالی سال کے اختتام سے قبل ہر صورت مکمل کرنے کی ہدایت کی،اورکہا کہ اس میں غفلت و سستی برداشت نہیں کی جائے گی۔ کمشنر نے ہدایت کی کہ ریونیو افسران ہفتہ میں دو مرتبہ اپنے ماتحت فیلڈ سٹاف کی کارکردگی کا ضرورجائزہ لیں۔انتقالات فیس، تاوان ،زرعی انکم ٹیکس اور اسٹام ڈیوٹی کی مد میں فیس وصولی،سرکاری اراضی کی ڈائریکٹری ،غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف کارروائی ، سرکاری اراضی و دکانوں کی نیلامی ، فیس معافی کی وصولی ، ای رجسٹریشن اور زیر التواء انتقالات کے معاملات کو بروقت مکمل کر کے رپورٹ ارسال کی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں