پاکستان ایتھوپیا کیسا تھ ثقافتی روابط بڑھانے کا خواہاں ،اورنگزیب کھچی

پاکستان ایتھوپیا کیسا تھ ثقافتی روابط بڑھانے کا خواہاں ،اورنگزیب کھچی

وفاقی وزیر ثقافت سے ایتھوپین سفیر کی ملاقات،وفودکے تبادلوں پربات چیت

 اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے ) وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت اورنگزیب خان کھچی نے کہا ہے کہ پاکستان ایتھوپیا کے ساتھ ثقافتی اور سیاحتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے ، دونوں ممالک کے درمیان عوامی سطح پر روابط کو مضبوط بنانے کے لیے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔یہ بات انہوں نے جمعرات کے روز وزارتِ قومی ورثہ و ثقافت، اسلام آباد میں ایتھوپیا کے سفیر برائے پاکستان ڈاکٹر عمر حسین اوبا سے ملاقات کے دوران کہی۔وفاقی وزیر نے تجویز دی کہ پاکستان میں ایتھوپیا کے کلچر ڈیز متعارف کرائے جائیں اور دونوں ممالک کے ثقافتی وفود کے باہمی دوروں کا بھی اہتمام کیا جائے ۔ ایتھوپیا کے سفیر نے دونوں ممالک کی وزارتوں کے درمیان ثقافتی تعاون کو ادارہ جاتی شکل دینے کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی تجویز بھی پیش کی جس کا وفاقی وزیر نے خیرمقدم کیا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں