BISPہیڈکوارٹرز میں 7نئی موبائل رجسٹریشن وینز کا افتتاح

BISPہیڈکوارٹرز میں 7نئی  موبائل رجسٹریشن وینز کا افتتاح

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر ) چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد اور پاکستان میں جرمنی کی سفیر اینا لیپل نے جمعرات کو بی آئی ایس پی ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں 7 نئی موبائل رجسٹریشن وینز کا باقاعدہ افتتاح کیا۔۔۔

یہ سات نئی وینز جرمن حکومت کی جانب سے وفاقی وزارت برائے اقتصادی تعاون و ترقی کے ذریعے فراہم کی گئی ہیں۔ جبکہ اس منصوبے پر عملدرآمد جی آئی زیڈ کے تعاون سے کیا گیا ہے ۔ ان وینز کے اضافے کے بعد بی آئی ایس پی کی موبائل رجسٹریشن وینز کی تعداد 25 سے بڑھ کر 32 ہوگئی ہے جس سے ملک کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں مستحق خاندانوں تک رسائی مزید بہتر ہوگی۔ اس موقع پر روبینہ خالد نے جرمن حکومت، بی ایم زیڈ، جی آئی زیڈ اور کے ایف ڈبلیو کے نمائندوں کا شکریہ ادا کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں