ثاقب صباح ایس اے پی مڈل ایسٹ، افریقہ کیلئے نارتھ گروتھ کلسٹر کے نئے سربراہ مقرر
اسلام آباد(نامہ نگار) معروف عالمی ٹیکنالوجی کمپنی SAP نے ثاقب صباح کو مڈل ایسٹ، افریقہ کیلئے نارتھ گروتھ کلسٹر کا نیا سربراہ مقرر کر دیا ،۔۔۔
وہ اسلام آباد میں قائم SAP کے دفتر سے ذمہ داریاں انجام دیں گے اور وہ پاکستان، کویت اور بحرین میں SAPکی سٹرٹیجک ترقی اور کاروباری توسیع کے ایجنڈے کی قیادت کریں گے ۔ ایم ای اے نارتھ کے سینئر وائس پریذ یڈنٹ اور ایم ڈی احمد الفیفی نے کہاکہ ہم ثاقب کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ اپنی تقرری پر ثاقب صباح نے کہا میں MEA نارتھ گروتھ کلسٹر کی قیادت کرنے کے لیے پُرجوش ہوں۔