اسلام آباد:پیرا نے نجی تعلیمی اداروں کو سمر کیمپ کی اجازت دیدی
اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے ) پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز ریگولیٹری اتھارٹی نے وفاقی دارالحکومت میں قائم نجی سکولوں اور کالجوں کو موسمِ گرما کی تعطیلات کے دوران سمر کیمپس کے انعقاد کی اجازت دے دی ہے ۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سمر کیمپس 8جون سے 8 جولائی تک منعقد کیے جا سکیں گے ، کلاسز صبح 7 سے 10 بجے تک منعقد ہوں گی۔ سمر کیمپس کے لیے طلبہ سے کسی قسم کی اضافی فیس وصول نہیں کی جائے گی۔ تمام سرگرمیاں کلاس رومز یا عمارت کے اندر منعقد کی جائیں گی ، والدین کی پیشگی رضامندی ضروری ہو گی۔ تعلیمی اداروں کی انتظامیہ کو صاف پانی، صفائی ستھرائی، پنکھوں، مناسب نشستوں، بجلی کی دستیابی اور لوڈشیڈنگ کی صورت میں متبادل انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔