نکاسی آب کے انتظامات کی مؤثر نگرانی یقینی بنائی جا رہی ، ایم ڈی واسا مری

  نکاسی آب کے انتظامات کی مؤثر نگرانی  یقینی بنائی جا رہی ، ایم ڈی واسا مری

مری(نمائندہ دنیا) ایم ڈی واسا مری عظیم شوکت مون سون سیزن کے پیش نظر نکاسی آب کے نظام کی بہتری کے لیے جاری اقدامات کی خود نگرانی کر رہے ہیں ۔۔۔

اس سلسلے میں انہوں نے مختلف علاقوں کے نالوں کا ڈرون کیمرے کے ذریعے تفصیلی معائنہ کیا ۔ایم ڈی واسا نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے نالوں کی صفائی اور نکاسی آب کے انتظامات کی مؤثر نگرانی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ تاکہ بارشوں کے دوران شہریوں اور سیاحوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ انہوں نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ تمام نالوں اور ڈرینج سسٹم کو مکمل طور پر فعال رکھا جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں