بی وائی ڈی کی دی گریٹ پاکستان ایڈونچر کی تیسری قسط جاری

بی وائی ڈی کی دی گریٹ پاکستان ایڈونچر کی تیسری قسط جاری

تیسری قسط ’’ ٹائم مشین‘‘ میں سندھ کے بھرپور ثقافتی ورثے کو اجاگر کیا گیا

  اسلام آباد (دنیارپورٹ ) بی وائی ڈی پاکستان نے دی گریٹ پاکستان ایڈونچر کی تیسری قسط جاری کردی، سیریز کی تیسری قسط ’’ ٹائم مشین‘‘ میں سندھ کے بھرپور ثقافتی ورثے کو اجاگر کیا گیاہے ۔ یہ سیریز پاکستان کے مختلف خطوں، وہاں بسنے والے لوگوں اور ثقافتی ورثے کو منفرد انداز میں پیش کرتی ہے جبکہ اس سفر میں BYD Shark 6 مرکزی کردار ادا کرتی ہے ۔معروف کانٹینٹ کریئیٹر اور سٹوری ٹیلر مریم راجہ کی زیرقیادت یہ قسط ناظرین کو سکھر، دریائے سندھ اور گورکھ ہل کے سفر پر لے جاتی ہے ، جہاں سندھ کا ایک ایسا رخ سامنے آتا ہے جہاں تاریخ، قدرت اور روایات آج بھی روزمرہ زندگی کا حصہ ہیں ۔اس سفر کے دوران یہ دکھایا گیا ہے کہ دریا کے کنارے آباد لوگوں نے نسل در نسل منتقل ہونے والے علم اور قدرتی ماحول کے ساتھ ہم آہنگی کے ذریعے پاکستان کی اس نایاب ترین آبی مخلوق کے تحفظ میں خاموش مگر اہم کردار ادا کیا ہے ۔ سفر کے دوران BYD Shark 6دریا کے کناروں، ریتلے راستوں اور دشوار گزار بلند علاقوں میں اپنی مہارت پیش کرتی ہے ۔ بی وائی ڈی پاکستان - ایم ایم سی کے ہیڈ آف مارکیٹنگ سید حیدر مجتبیٰ نے کہا دی گریٹ پاکستان ایڈونچر کے ذریعے ہم ان لوگوں، ثقافتوں اور علاقوں کی کہانیاں سامنے لانا چاہتے ہیں جو پاکستان کو منفرد بناتی ہیں۔ یہ قسط بی وائی ڈی پاکستان کے یوٹیوب چینل پر دستیاب ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں