انٹرمیڈیٹ فرسٹ اینول امتحان ، 2امیدوار نقل کرتے پکڑے گئے
دونوں کیخلاف کیس رجسٹرڈ،شفافیت پر سمجھوتا نہیں کر ینگے ، کنٹرولر امتحانات راولپنڈی بورڈ
راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) تعلیمی بورڈ راولپنڈی کے زیرِ اہتمام انٹرمیڈیٹ فرسٹ اینول امتحان 2026 جاری ہے ۔ کنٹرولر امتحانات تنویر اصغر اعوان نے گورنمنٹ شہباز شریف ایسو سی ایٹ کالج فار بوائز خیابانِ سرسید، راولپنڈی، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول سوہاوہ جہلم، گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فار و یمن سول لائنز جہلم امتحانی مراکز کے دورے کیے ، اس دوران امتحانی مرکز گورنمنٹ شہباز شریف ایسو سی ایٹ کالج فار بوائز خیابانِ سرسید راولپنڈی سے ایک اُمیدوار جبکہ گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول اوسیہ مری سے ایک اُمیدوار نقل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ۔دونوں کے خلاف بورڈ قوانین کے مطابق کیس رجسٹرڈ کرکے ڈسپلن برانچ کو بھجوا دئیے گئے ۔ کنٹرولر امتحانات نے واضح کیا کہ امتحانی شفافیت، میرٹ اور نظم و ضبط پر کوئی سمجھو تا نہیں کیا جائے گا ۔