متوقع بارشیں، نشیبی علاقوں میں ریسکیو 1122 عملہ تعینات

  متوقع بارشیں، نشیبی علاقوں میں ریسکیو 1122 عملہ تعینات

بچوں کو نالہ لئی، برساتی نالوں، بجلی کھمبوں کے قریب نہ جانے دیں،ہدایت

 راولپنڈی(نیوزرپورٹر)پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 راولپنڈی نے اسلام آباد اور راولپنڈی میں متوقع بارشوں کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے تمام متعلقہ عملے کو نشیبی علاقوں اور حساس مقامات پر تعینات کر دیا ہے ۔ریسکیو 1122 راولپنڈی کے مطابق نالہ لئی کے اطراف، کٹاریاں، گوالمنڈی اور دیگر نشیبی علاقوں میں ریسکیو اہلکاروں کی خصوصی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں۔ ریسکیو حکام نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ مون سون کے دوران غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں اور حفاظتی تدابیر اختیار کریں۔ والدین اپنے بچوں کو بارش کے دوران نالہ لئی، برساتی نالوں اور بجلی کے کھمبوں کے قریب ہرگز نہ جانے دیں ، شہری اربن فلڈنگ کے خدشات کے پیش نظر بروقت محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں اور کمزور یا خستہ حال عمارتوں اور چھتوں کے نیچے پناہ لینے سے گریز کریں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں