موسمیاتی تبدیلی موجودہ دور کا سب سے بڑا ترقیاتی چیلنج ،ماہرین

 موسمیاتی تبدیلی موجودہ دور کا سب سے بڑا ترقیاتی چیلنج ،ماہرین

موسمیاتی اقدامات کو بجٹ سازی کا لازمی حصہ بنایا جائے ، ویبینار سے خطاب

  اسلام آباد(نامہ نگار) ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی پاکستان کے لئے مستقبل کا نہیں بلکہ موجودہ دور کا سب سے بڑا ترقیاتی چیلنج بن چکی ہے جس سے نمٹنے کے لئے شواہد پر مبنی پالیسی سازی، جدید مالیاتی ذرائع، مضبوط ادارہ جاتی شراکت داری، مو ٔثر پیشگی انتباہی نظام اور نجی شعبے کی فعال شمولیت ناگزیر ہے ۔ موسمیاتی اقدامات کو قومی ترقیاتی منصوبہ بندی اور بجٹ سازی کا لازمی حصہ بنایا جائے ۔یہ باتیں مقررین نے عالمی یومِ ماحولیات کے موقع پر پالیسی ادارہ برائے پائیدار ترقی کے زیر اہتمام منعقدہ ویبینار میں کہیں۔ ایس ڈی پی آئی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر عابد قیوم سلہری ، ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر (پالیسی) ڈاکٹر شفقت منیر ، پاک ای پی اے کے ڈائریکٹر جنرل سید ابرار حسین ، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ریسرچ منیجر ڈاکٹر محمد عثمان ، کلائمیٹ ریسورسنگ کوآرڈی نیشن سینٹر کی ٹیکنیکل ٹیم کے لیڈر سہیل مقبول ملک ، انعم راٹھور ، احسن کنڈی ، نور آفتاب ،صالحہ قریشی نے پاکستان میں موسمیاتی اقدامات اور پائیدار ترقی کے فروغ کے مختلف راستوں پر تبادلہ خیال کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں