دوران محرم سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرینگے ، آر پی او راولپنڈی

دوران محرم سکیورٹی کے فول پروف  انتظامات کرینگے ، آر پی او راولپنڈی

راولپنڈی(خبرنگار) آر پی او راولپنڈی بابر سرفراز الپا نے کہا ہے کہ محرم الحرام میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں گے ۔۔۔

، علمائے کرام کے تعاون سے ہر ممکن امن و امان کو قائم رکھا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سنی علما کونسل راولپنڈی ڈویژن کے علما کے وفد کے ساتھ اجلاس میں کیا، وفد میں مفتی تنویر عالم فاروقی، مفتی حیدر علی، قاری اسد عرفان، قاری نذیراحمد، افتخار احمد فاروقی، مولانا بلال عمر، قاری نثار احمد، قاری محمد احسان، حافظ عبدالحکیم فاروقی، قاری محمد عمران، ملک مسعود، وقاص احمد اور عرفان فاروقی شامل تھے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں