جماعت اسلامی مہنگا ئی کیخلاف جلد ملک گیر تحریک چلا ئیگی ، لیاقت بلوچ

جماعت اسلامی مہنگا ئی کیخلاف جلد ملک گیر تحریک چلا ئیگی ، لیاقت بلوچ

نائب امیر جماعت اسلامی کی زیر صدارت اجلاس،دعوتی ، تنظیمی امور پر غور وخوض

 اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے ) جماعت اسلامی پنجاب شمالی کی قائمہ کمیٹی برائے سیاسی اُمور کا خصوصی اجلاس گزشتہ روز نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کی زیر صدارت منعقد ہو ا،اجلاس میں بلدیاتی انتخابات، کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات، ممبرشپ ڈرائیو،عوامی کمیٹیوں،صوبے بھرمیں جاری بدل دو نظام تحریک کے آئندہ اہداف سمیت جماعت اسلامی کی دعوتی، تنظیمی اور سیاسی حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا۔ لیاقت بلوچ اور ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا ملک میں بڑھتی ہو ئی مہنگائی، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتو ں میں اضافے اور بے تحاشہ ٹیکسز کے خلاف امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں جلد ملک گیر تحریک چلائیں گے ۔ انہوں نے کہا ممبرسازی مہم مزید تیز کی جا ئیگی ، تمام سطحوں کے ذمہ داران خود میدان میں نکل کر کارکنوں کے ساتھ کام کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں