ٹریفک روانی کو برقرار رکھنے کیلئے دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں،سی ٹی او
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد سرفراز ورک کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا، ایس پی ٹریفک ماجد اقبال، تمام زونل ڈی ایس پیز اور دیگر پولیس افسران نے شرکت کی۔۔
اجلاس میں زونل افسران کی مجموعی کارکردگی، ٹریفک مینجمنٹ کے نظام، روڈ سیفٹی اقدامات، شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور ٹریفک قوانین پر مؤثر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔ سی ٹی او نے تمام افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں ٹریفک کی روانی کو ہر صورت برقرار رکھنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔