ڈی آئی جی کا اردل روم، ملازمین کے مسائل حل کرنے کے احکامات
سنگین نوعیت کے معاملات پر پولیس افسران کو از سر نو انکوائریاں مکمل کرنے کی ہدایت
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ڈی آئی جی جواد طارق نے اسلام آبادپولیس کے افسران کو درپیش محکمانہ اور ذاتی نوعیت کے مسائل کے بروقت اور ترجیحی بنیادوں پر حل کو یقینی بنانے کیلئے بدھ کے روز اردل روم کا انعقاد کیا، جس میں آپریشنز ڈویژنز کے پولیس افسران نے شرکت کی۔ اردل روم میں پولیس افسران نے ذاتی اور سرکاری نوعیت کے مسائل ڈی آئی جی اسلام آبادکے سامنے رکھے، انہوں نے سنگین نوعیت کے معاملات پر سینئر پولیس افسران کو از سر نو انکوائریاں مکمل کرنے کی ہدایت کی، جبکہ پولیس افسران کے باقی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کے احکامات جاری کئے۔