کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد، عالمی درجہ بندی میں پہلا، عالمی سطح پر 635واں نمبر

کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد، عالمی درجہ  بندی میں پہلا، عالمی سطح پر 635واں نمبر

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کو مرکز برائے عالمی یونیورسٹی درجہ بندی کی جانب سے جاری کردہ 2026کی عالمی درجہ بندی میں پاکستان بھر کی جامعات میں پہلا مقام حاصل ہوا ہے۔

یونیورسٹی نے عالمی سطح پر 635واں مقام حاصل کیا، مجموعی سکور 73.1رہا اور تحقیق کے شعبے میں عالمی مقام 605واں رہا۔ اس طرح یونیورسٹی دنیا بھر میں درجہ بند 21,291اداروں میں سرفہرست تین فیصد میں شامل ہوگئی۔ پاکستان کی دیگر نمایاں جامعات میں قائداعظم یونیورسٹی 793ویں، آغا خان یونیورسٹی 1017ویں، پنجاب یونیورسٹی 1084ویں اور نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی 1092ویں عالمی مقام پر رہیں۔ ریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی ڈاکٹر راحیل قمر نے کہا کہ یہ درجہ بندی ہمارے اساتذہ، محققین، طلبہ، عملے اور فارغ التحصیل افراد کی محنت کا ثمر ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں