ٹریفک پولیس افسروں کا بازاروں کا دورہ، پارکنگ، روانی کا جائزہ

ٹریفک پولیس افسروں کا بازاروں  کا دورہ، پارکنگ، روانی کا جائزہ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) چیف ٹریفک پولیس آفیسر اسلام آباد سرفراز ورک کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ہفتہ وار بازاروں میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے موثر اقدامات کئے۔

ان اقداما ت کا مقصد شہریوں کو ٹریفک جام اور مشکلات سے محفوظ رکھنا اور بازاروں کے اردگرد منظم ٹریفک نظام کو برقرار رکھنا تھا، اس سلسلہ میں سینئر افسران نے بازاروں کا دورہ کیا۔ ٹریفک کی روانی کا جائزہ لیااوربازار ڈیوٹی پر مامور ٹریفک افسران کو اپنے فرائض منصبی بہتر طریقے سے سرانجام دینے کے متعلق بریفنگ دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں