پتریاٹہ کیبل کار اور کشمیر پوائنٹ سفاری ٹرین بحال نہ ہوسکی
مری (نمائندہ دنیا) پتریاٹہ کیبل کار اور کشمیر پوائنٹ سفاری ٹرین کی طویل بندش گرمائی سیزن اپنے عروج پر پہنچنے کے باوجود مری کی یہ دونوں اہم سیاحتی سہولیات مسلسل تین ماہ سے بند پڑی ہیں۔۔۔
جس کے باعث پتریاٹہ اور کشمیر پوائنٹ سفاری ٹرین کا رخ کرنے والے ہزاروں ملکی و غیر ملکی سیاح شدید مایوسی کا شکار ہیں۔ ملکۂ کوہسار مری میں سیزن کے اس عروج کے موقع پر بھی ٹی ڈی سی پی پنجاب کی مبینہ غفلت، ناقص منصوبہ بندی اور غیر مؤثر دیکھ بھال کے باعث یہ دونوں اہم سیاحتی مرکز مکمل طور پر غیر فعال ہیں۔