تمام کشمیری محب وطن ،نگائیں پاکستانی قیادت پر ،جموں و کشمیر کمیونٹی انٹرنیشنل
اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) جموں و کشمیر کمیونٹی انٹرنیشنل کی جانب سے صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف ،فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر سے اپیل کی ہے کہ آزاد کشمیر ایک انتہائی حساس خطہ ہے۔۔۔
جہاں کے لوگ آج بھی پاکستان کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں۔تمام کشمیری محب وطن ہیں اور موجودہ حالات میں بھی ان کی نگاہیں پاکستان کی اعلیٰ قیادت پر ہیں۔ ہم پُرزور اپیل کرتے ہیں کہ چند مخصوص افراد کی وجہ سے پوری کشمیری قوم کو سزا نہ دی جائے۔