سول ہسپتال کوئٹہ میں لیڈی ڈاکٹر پر تیزاب حملہ قابل مذمت ،پیما

 سول ہسپتال کوئٹہ میں لیڈی ڈاکٹر  پر تیزاب حملہ قابل مذمت ،پیما

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن (پیما) کے مرکزی صدر پروفیسر عاطف حفیظ صدیقی نے کہا ہے کہ ڈاکٹرز کے خلاف نفرت انگیز بیانیہ اور سوشل میڈیا ٹرائل تشدد کو ہوا دے رہا ہے۔

 سول ہسپتال کوئٹہ میں لیڈی ڈاکٹر پر تیزاب حملہ قابل مذمت ہے ۔ ڈاکٹرز کے خلاف تشدد، ہراسانی، دھمکیوں، بے بنیاد الزامات اور کردار کشی کے بڑھتے ہوئے واقعات اب ایک خطرناک رجحان اختیار کر چکے ہیں۔ سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے دوروزہ اجلاس میں ان کا کہنا تھا کہ ایک ایسے ملک میں جہاں پہلے ہی ڈاکٹرز کی شدید کمی ہے اور طبی عملہ محدود وسائل، غیر محفوظ ماحول اور مشکل حالات میں خدمات انجام دے رہا ہے ، ایسے افسوسناک واقعات نہ صرف ڈاکٹرز کے حوصلے پست کرتے ہیں بلکہ صحت کے نظام کو بھی مزید کمزور بناتے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں