وفاقی بجٹ میں انسانی ترقی پر توجہ بڑھائی جائے :معاشی ماہرین

وفاقی بجٹ میں انسانی ترقی پر توجہ بڑھائی جائے :معاشی ماہرین

تعلیم، صحت اور آفات سے نمٹنے کی تیاری کے لیے زیادہ سرمایہ کاری کی جائے ٹیکس نظام میں اصلاحات ضروری :ڈاکٹر ساجد، زینب نعیم و دیگر کی بجٹ تجاویز

اسلام آباد(نامہ نگار) پالیسی ادارہ برائے پائیدار ترقی (SDPI) کے معاشی ماہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ آئندہ وفاقی بجٹ 2026-27 میں معاشی پالیسی کو صرف مالی اہداف تک محدود رکھنے کے بجائے انسانی ترقی، روزگار کے مواقع اور ماحولیاتی تحفظ کو مرکزی حیثیت دی جائے ۔ تعلیم، صحت اور آفات سے نمٹنے کی تیاری کے لیے زیادہ سرمایہ کاری کی جائے ۔ ٹیکس نظام میں اصلاحات ضروری ہیں ۔

ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر پالیسی ڈاکٹر شفقت منیر احمد نے کہا کہ حکومت کو صحت، تعلیم، غذائیت اور سماجی تحفظ کے شعبوں میں سرمایہ کاری بڑھانے کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کی تیاری پر خصوصی توجہ دینی چاہیے ۔ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ریسرچ ڈاکٹر ساجد امین جاوید نے کہا کہ ٹیکس اصلاحات کا فوکس ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنے اور پیداواری صلاحیت بڑھانے پر ہونا چاہیے ۔ ماحولیاتی ماہر زینب نعیم نے کلائمیٹ فنڈ کے لیے لیوی آمدن کا بڑا حصہ مختص کرنے کی سفارش کی۔ریسرچ فیلو ڈاکٹر خالد ولید نے تجویز دی کہ بجٹ کو معاشی تبدیلی کا ذریعہ بنایا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں