سیکٹر ایف چودہ ، پندرہ میں ترقیاتی کام تیز کرنیکی ہدایت

 سیکٹر ایف چودہ ، پندرہ میں ترقیاتی کام تیز کرنیکی ہدایت

سیکرٹری ہائوسنگ کا دورہ ،زیر التوامعاملات ، بلٹ اپ پراپرٹیز کیسز یکسوکرنیکا حکم

 اسلام آباد(دنیا رپورٹ )سیکرٹری ہاؤسنگ اینڈ ورکس کیپٹن (ر) محمد محمود نے سیکٹر F-14/15 کا دورہ کیا۔ ڈائریکٹر جنرل FGEHA، کیپٹن (ر) ظفر اقبال، NLCاور اتھارٹی کے سینئر افسران بھی موجود تھے ۔سینئر پروجیکٹ منیجرNLC اسرار الحق نے منصوبے کی پیش رفت پر بریفنگ دی جبکہ سیکرٹری نے جاری ترقیاتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔اراضی سے متعلق زیر التواء معاملات اور بلٹ اپ پراپرٹیز (BUPs) کے کیسز کے فوری حل کے لیے خصوصی اقدامات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ معمول کے اور ترجیحی نوعیت کے کیسز کے لیے الگ الگ ٹیمیں تشکیل دی جائیں تاکہ ترقیاتی سرگرمیوں میں حائل رکاوٹوں کو جلد از جلد دور کیا جا سکے ۔ ہارٹیکلچر پلان کا جائزہ ماہانہ جبکہ ترقیاتی کاموں، بنیادی سہولیات اور اراضی معاملات کی پیش رفت کا جائزہ ہر پندرہ روز بعد لیا جائے گا۔ مزید برآں منصوبوں کی مؤثر نگرانی کے لیے ہفتہ وار پیش رفت رپورٹس باقاعدگی سے جمع کروانے کی ہدایت کی گئی۔ سیکرٹری ہاؤسنگ نے مزید ہدایت کی کہ سیوریج، ڈرینیج، بجلی کی فراہمی اور مرکزی شاہراہوں پر اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب کے کاموں کو تیز کیا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں