گرج اور بی پی پی آر اے کا ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی جدید کاری کیلئے اشتراک

گرج اور بی پی پی آر اے کا ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی جدید کاری کیلئے اشتراک

بلوچستان میں سرکاری پبلک پروکیورمنٹ کے نظام کے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو بہتر کرنا ہے

  اسلام آباد(دنیا رپورٹ )جازورلڈ کے انٹرپرائز کلاؤڈ سلوشنز پلیٹ فارم گرج نے بلوچستان پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (بی پی پی آر اے ) کے ساتھ ایک سٹرٹیجک شراکت داری قائم کی ہے ، جس کا مقصد بلوچستان میں سرکاری پبلک پروکیورمنٹ کے نظام کے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہے ۔ اس اشتراک کے تحت گرج، بی پی پی آر اے کے اہم ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے لیے کلاؤڈ ہوسٹنگ، سائبر سیکیورٹی، کنیکٹیویٹی، بیک اَپ اور ڈیزاسٹر ریکوری کی سہولیات فراہم کرے گا۔اس اقدام کے ذریعے سسٹمز کی دستیابی (اپ ٹائم) میں بہتری آئے گی، ڈیٹا کے تحفظ کو مزید مضبوط بنایا جائے گا ،نظام سے متعلق ٹیکنالوجی انفراسٹرکچر کی جدید کاری بی پی پی آر اے کو بلوچستان بھر کے متعلقہ فریقین کو زیادہ محفوظ، مؤثر اور شفاف خدمات فراہم کرنے کے قابل بنائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں