محرم الحرام میں قیام امن اولین ترجیح ،ڈاکٹر احسان بھٹہ

 محرم الحرام میں قیام امن اولین ترجیح ،ڈاکٹر احسان بھٹہ

مجالس اور جلوسوں کے روٹس کی فول پروف سکیورٹی ، ضابطہ اخلاق کی پابندی کی ہدایت

راولپنڈی( خصوصی نامہ نگار ) محرم الحرام کے ایامِ مقدسہ کو پرامن اور بھائی چارے کی فضا میں منانے کے لیے سیکرٹری و چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف پنجاب ڈاکٹر احسان بھٹہ نے راولپنڈی کا دورہ کیا ، اوقاف زونل آفس میں زونل اجلاس کی صدارت کی ، انہوں نے بتایا کہ جامعہ خاتم النبیین (اتحاد بین المسلمین کمیٹی) سے تمام مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے علماء کرام پر مشتمل 3 اعلیٰ سطحی امن وفود تمام ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز روانہ کیے گئے تاکہ دورہ علماء کرام برائے محرم 2026 پالیسی کے تحت ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ دیا جائے اور صوبائی امن کو سبوتاژ کرنے والے شرپسند عناصر کو ناکام بنا کر محرم الحرام نہایت عقیدت و احترام سے منایا جا سکے ۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ محرم الحرام کے دوران تمام مجالس اور جلوسوں کے روٹس پر فول پروف سکیورٹی انتظامات، مساجد و امام بارگاہوں میں ضابطہ اخلاق کی پابندی، اور لنگر و سبیلوں کے دوران صفائی ستھرائی کے اعلیٰ معیار کو یقینی بنایا جائے گا،انہوں نے اوقاف املاک کے پٹہ جات، ٹھیکہ جات، ریونیو اہداف اور ریکوریوں کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے ہدایات جاری کیں کہ اوقافی زمینوں اور دکانوں کے ٹھیکہ جات کو شفاف بنایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں