مری ،مسافر وین میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

مری ،مسافر وین میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

مری (نمائندہ دنیا) مری ایکسپریس وے پر مانگا کے مقام پر نیو مری سے راولپنڈی جانے والی ایک مسافر وین میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ ۔۔۔

وین میں 19 مسافر سوار تھے تاہم ریسکیو 1122 کی بروقت کارروائی کے باعث تمام مسافروں کو بحفاظت نکال لیا گیا اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،ایمرجنسی بائیک ریسکیو سٹاف نے ابتدائی کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پانے کے لیے فوری اقدامات کیے اور ڈی سی پی (ڈرائی کیمیکل پاؤڈر) کے استعمال سے آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں