اسلام آباد ٹریفک پولیس، 3لاکھ وائلیٹرز کیخلاف قانونی کارروائیاں
1 لاکھ سے زائد شہریوں کے ڈرائیونگ لائسنس پراسیس ، 3لاکھ کو روڈ سیفٹی آگاہی ،رپورٹ
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ٹریفک پولیس نے گزشتہ 6ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی جس میں بتایاگیاہے کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس نے گزشتہ 6ماہ کے دوران 1 لاکھ 60ہزار سے زائد شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس پراسیس کئے ،3لاکھ سے زائد شہریوں کو روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین کے حوالے سے آگاہ کیا ، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں 3لاکھ سے زائد وائلیٹرز کے خلاف قانونی کارروائیاں کیں۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ٹریفک پولیس نے گزشتہ 6 ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے ۔ 66 ہزار سے زائد شہریوں کو لرنر پرمٹ جبکہ 38 ہزار سے زائد شہریوں کے ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کی گئی۔ مزید 3 ہزار 500 سے زائد ڈوپلیکیٹ جبکہ 50 ہزار سے زائد شہریوں کو فریش لائسنس بھی جاری کیے گئے ۔ اس طرح 5 ہزار سے زائد شہریوں کے ڈرائیونگ لائسنس کو کنورٹ اور انڈورس بھی کیا گیا۔