اسلام آباد ،7اشتہاریوں سمیت 16جرائم پیشہ عناصر گرفتار
سمبل، شمس کالونی ،ہمک، لوہی بھیراور تھانہ بنی گالہ میں کارروائیاں ،منشیات ،اسلحہ برآمد
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث سات اشتہاریوں سمیت 16جرائم پیشہ عناصر گرفتارکرکے منشیات اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمدکرلیا۔ سمبل، شمس کالونی ،ہمک، لوہی بھیراور تھانہ بنی گالہ پولیس نے منشیات فروشی اور غیرقانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث نو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 1,450 گرام ہیروئن ،415 گرام آئس،ایک رائفل اور مختلف بور کے چار عدد پستول معہ ایمونیشن برآمد کرلئے ۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے ۔