بجٹ کسان دشمن ،زراعت مخالف اور مایوس کن ،پی ٹی آئی کسان ونگ
مخصوص سبسڈی ،کھوکھلی مراعات جامع زرعی پالیسی کا متبادل نہیں ،مشترکہ پریس کانفرنس
راولپنڈی (خصوصی نگار نامہ نگار) تحریک انصاف کسان ونگ نے وفاقی بجٹ کو کسان دشمن، زراعت مخالف اور دیہی معیشت کیلئے مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ زرعی قرضے ، مخصوص سبسڈی اور بجٹ میں اعلان کردہ کھوکھلی مراعات جامع زرعی پالیسی کا متبادل نہیں بن سکتیں،بجٹ سے پہلے جاری کردہ اقتصادی سروے کے اعداد و شمار میں بہت سے تضادات ،ہیں، مرکزی سیکرٹری اطلاعات خالد نواز سدھریچ نے ونگ کے سینئر نائب صدر و ممبر نیشنل اسمبلی میاں غوث، ایم این اے خرم شہزاد ورک، مرکزی صدر پنجاب کسان ونگ ایم این اے اویس ، ایم این اے بریگیڈر ریٹائرڈ اسلم گھمن اور ایم این اے ڈاکٹر عظیم الدین لکھوی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ حکومت نے ایک بار پھرقومی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والے زراعت جیسے اہم شعبے کو عملی طور پر نظر انداز کیا ہے ۔