وزیر ریلوے کی ازبک سفیر سے ملاقات،تعاون بڑھانے پر اتفاق

 وزیر ریلوے کی ازبک سفیر سے ملاقات،تعاون بڑھانے پر اتفاق

ریلوے کوریڈور تجارت، اقتصادی روابط کے فروغ میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی سے پاکستان میں ازبکستان کے سفیر علی شیر تختیوف نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات، ریلوے کے شعبے میں تعاون اور علاقائی رابطہ کاری کے فروغ سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران پاکستان اور ازبکستان کے درمیان ریلوے کے شعبے میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا جبکہ ریلوے انفراسٹرکچر، فریٹ آپریشنز، لاجسٹکس اور تکنیکی مہارت کے تبادلے کے شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ ازبکستان، افغانستان، پاکستان ریلوے کوریڈور علاقائی تجارت، اقتصادی روابط اور رابطہ کاری کے فروغ میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان UAP ریلوے کوریڈور کی بروقت تکمیل کے لیے مکمل طور پر پُرعزم ہے اور اس منصوبے کی کامیابی کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں