راولپنڈی میں سڑکوں کے بڑے منصوبوں پر کام تیز

راولپنڈی میں سڑکوں کے  بڑے منصوبوں پر کام تیز

راولپنڈی (آئی این پی) جڑواں شہروں میں بڑھتے ہوئے ٹریفک دبا کو کم کرنے کیلئے راولپنڈی میں متعدد بڑے سڑکوں کے منصوبوں پر کام جاری ہے، جن میں انڈر پاسز، فلائی اوورز اور سگنل فری کوریڈور شامل ہیں۔

حکام کے مطابق ان منصوبوں کا مقصد شہریوں کو بغیر رکاوٹ سفر کی سہولت فراہم کرنا اور اہم شاہراہوں پر ٹریفک جام کم کرنا ہے۔ کچہری چوک ری ماڈلنگ منصوبہ شہر کے اہم منصوبوں میں شامل ہے، جس میں فلائی اوورز، انڈر پاسز اور پیدل پل تعمیر کیے گئے ہیں۔ منصوبے کو ’’مارکہ حق اسکوائر‘‘ کا نام دیا گیا ہے، جبکہ حکام کے مطابق اس سے روزانہ 2لاکھ سے زائد گاڑیوں کی روانی بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں