جاتلی:قتل اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث خطرناک ملزم گرفتار

جاتلی:قتل اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں  میں ملوث خطرناک ملزم گرفتار

جاتلی (نمائندہ دنیا) جاتلی پولیس نے چکوال اور تحصیل گوجرخان کے مختلف تھانوں میں قتل، ڈکیتی اور ناجائز اسلحہ سمیت سنگین مقدمات میں مطلوب خطرناک اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

ملزم کا تعلق دولتالہ کے علاقے ملیال راماں سے بتایا گیا ہے، ملزم آزاد عرف مُنا کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم انتہائی خطرناک ہے اور سال 2024سے جاتلی پولیس کو مطلوب تھا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں