مسلم لیگ ن آزادکشمیر اور مرکزی جمعیت اہل حدیث کے درمیان انتخابی اتحاد
اسلام آباد (اے پی پی) آزادجموں وکشمیر میں آمدہ عام انتخابات کے حوالے سے مسلم لیگ ن آزادکشمیر اور مرکزی جمعیت اہل حدیث کے درمیان انتخابی اتحاد طے پا گیا۔
مسلم لیگ ن آزاد کشمیر اور مرکزی جمعیت اہل حدیث آئندہ انتخابات میں مشترکہ حصہ لیں گی۔ اتوار کو اسلام آباد میں اہم مشاورتی نشست میں انتخابی اتحاد کو حتمی شکل دے دی گئی۔صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر شاہ غلام قادر اور مشتاق منہاس کی جمعیت اہل حدیث کی قیادت سے ملاقات میں اتحاد پر اتفاق کیاگیا۔