سالانہ جلوس ذوالجناح 8محرم الحرام کو جی نائن فور سے برآمد ہوگا
اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسو ی کا قائم کردہ سالانہ جلوس ذوالجناح 8محرم الحرام کو جامعہ المرتضیٰ جی نائن فور اسلام آباد سے برآمد ہوگا۔
اسلام آباد میں علم حضرت عباس علیہ السلام کا مرکزی جلوس بدھ 24جون دن 1بجے برآمد ہوگا۔ جس کی قیادت فرزندان قائد آغا محمد مرتضیٰ موسوی ایڈووکیٹ، آغا علی روح العباس موسوی ایڈووکیٹ اور علماء کرام کریں گے۔ جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا محمدی چوک پہنچے گا جہاں مجلس عزا منعقد ہوگی اور مقررین فلسفہ حسینیت پر روشنی ڈالیں گے۔ مجلس و زنجیر زنی کے بعد جلوس جامعہ الصادق، کراچی کمپنی پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔