مارگلہ روڈ ایکسٹینشن منصوبہ، اسلام آباد کو ایم ون موٹر وے سے براہِ راست ملانے کی تیاریاں تیز
اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی دارالحکومت میں ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنے اور شہریوں کو موٹر وے تک آسان رسائی فراہم کرنے کیلئے مارگلہ ایونیو (مارگلہ روڈ) کو موٹروے ایم ون سے ملانے کا منصوبہ تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔
منصوبے کے تحت مارگلہ ایونیو کو سنگجانی کے قریب جی ٹی روڈ کے راستے ایم ون موٹر وے سے منسلک کیا جائے گا۔ حکام کے مطابق منصوبے کے اسلام آباد حصے میں تقریباً 2.7کلومیٹر طویل سڑک تعمیر کی جا رہی ہے ، جس میں دونوں اطراف تین، تین لین کی مرکزی شاہراہ، سروس روڈز، انٹرچینج، انڈر پاسز اور پل شامل ہیں۔ منصوبے کی لاگت تقریبا 3.58ارب روپے بتائی گئی ہے۔